بریڈ پٹ بچوں کیلئے انجلینا جولی سے صلح کرنا چاہتے ہیں؟

لاس اینجلس،اگست۔معروف ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ مبینہ طور پر اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ صلح کرنا چاہتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، بریڈ پٹ اپنے بچوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ صلح کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، بریڈ پٹ نے پیرس میں اپنی فلم ’بْلِٹ ٹرین‘ کے پریمیئر پر جانے س پہلے روم میں، جہاں پر اداکارہ انجلینا جولی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اپنے بچوں کے ساتھ کچھ خوشگوار وقت گزارا۔ایک اندرونی ذرائع کے مطابق، جج نے انجلینا جولی کو کام کے سلسلے میں بیرون ملک جانے اور بچوں کو اپنے ساتھ لے کر جانے کی اجازت دے دی ہے، اس لیے اب بریڈ پٹ کے پاس صرف اتنا اختیار ہے کہ یا تو وہ روم جا کر بچوں سے ملیں یا پھر ان کے وطن واپس آنے کا انتظار کریں۔ذرائع نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ بریڈ پٹ نے اٹلی جانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حال ہی میں بریڈ پٹ کی انجلینا جولی سے جو ملاقات ہوئی وہ کافی خوشگوار تھی۔خیال رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان کئی سالوں سے طلاق اور اپنے 6 بچوں کی تحویل کے لیے جاری قانونی جنگ کے دوران صلح ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔

 

 

Related Articles