برلا نے جی-20 گروپ کا چیئرمین بننے پر ہندوستان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، دسمبر ۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو ہندوستان کےجی-20 کی صدارت سنبھالنے پر سبھی کو مبارکباد دی۔مسٹر برلا نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں کہا کہ امرت مہوتسو کی مدت کے دوران جی-20 کی ہندوستان کی صدارت جیسی اہم عالمی ذمہ داری کو سنبھالنا ملک اور اہل وطن کے لئے فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت ہند اور ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 2023 جی-20 سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کی قیادت ہندوستان کرے گا، ساتھ ہی جی۔20 ممالک کی پارلیمانوں کے پریزائیڈنگ افسروں کی کانفرنس کی قیادت ہندوستانی پارلیمنٹ کرے گی اور یہ کانفرنس ہندوستان کی قیادت میں ایک اہم سفارتی تاریخ ہوگی۔کانفرنس کے موضوع کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل ہندوستان کے واسودھیوا کٹمبکم کے عقیدے کے مطابق ہے۔ کانفرنس کے دوران ہندوستان اپنے کثیر رنگی ثقافتی ورثے اور متحرک جمہوریت کی طاقت کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا اور پوری دنیا میں ایک رہنما کا کردار ادا کرے گا۔ مسٹر برلا نے تمام عوامی نمائندوں اور ہندوستان کے لوگوں سے اس موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی اپیل کی۔

 

Related Articles