برطانیہ:پیٹرول کی قیمتیں 17سال کی بلند ترین سطح پر

لندن،جون ۔ برطانیہ میں پٹرول کی قیمتیں 17سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پٹرول 506 روپے فی لٹر سے بھی زیادہ میں مل رہا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 515روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایک فیملی کار کا پٹرول ٹینک فل کرانے میں 100پاؤنڈ لگ رہے ہیں۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی لہر روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے ہے۔

Related Articles