بجٹ نئے ہندوستان کی بنیاد رکھے گا : شاہ

نئی دہلی ، فروری ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا سال 2022-23 کے لیے پیش کیا گیا بجٹ کورونا وباء کے بعد کی دنیا میں ملک کوخود انحصاربنانے اور آزادی کے 100 ویں سال کے نئے ہندوستان کی بنیاد رکھے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے منگل کے روز لوک سبھا میں عام بجٹ پیش کئے جانے کے مسٹر شاہ نے اس پراس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سلسلہ وار ٹویٹس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا’’ مودی حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا یہ بجٹ ایک وژنری بجٹ ہے، جو ہندوستان کی معیشت کا پیمانہ بدلنے والا بجٹ ثابت ہوگا ۔ یہ بجٹ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ آزادی کے 100ویں سال کے نئے ہندوستان کی بنیاد رکھے گا۔ میں اس کے لیے نریندر مودی جی اور نرملا سیتا رمن جی کو مبارکباد دیتا ہوں ‘‘۔ ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’خود انحصار ہندوستان کا یہ بجٹ کورونا کے بعد عالمی اقتصادی دنیا میں پیداشدہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کو دنیا کی بہترین معیشت بنانے میں مددگار ثابت ہوگا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حجم کو بڑھا کر 39.45 لاکھ کروڑ کرنا کورونا کے دور میں بھی ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو ظاہر کرتا ہے ۔ مالی خسارے کا ہدف 6.9 فیصد سے کم کر کے 6.4 فیصد تک لانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان مالی خسارے کو 4 فیصد سے نیچے لانے میں کامیاب ہو گا۔

Related Articles