باکسر سویٹی بورا کے گھر پر جشن

حصار، مارچ۔ورلڈ ویمنس باکسنگ چمپئن شپ میں ہفتہ کو گولڈ میڈل جیتنے پر حصار کی باکسر سویٹی بورا کے گھر جیت کا جشن منایا گیا۔سویٹی کی والدہ سریش کماری نے اتوار کو بتایا کہ جب سویٹی کا فائنل مقابلہ (81 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ایک چینی باکسر کے ساتھ، جس میں سویٹی نے 4-1 سے کامیابی حاصل کی) چل رہا تھا، وہ سارا وقت پوجامیں مصروف رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویٹی جب آئے گی تو اسے چورمہ کھلا کر منہ میٹھا کرائیں گی۔ سویٹی کے والد مہندر سنگھ بورا نے بتایا کہ جانے سے پہلے سویٹی نے کہا تھا کہ پاپا میں سونا لے کر آؤں گا۔ اور میچ جیتنے کے بعد فون کرکے بتایا کہ اس نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

 

Related Articles