بالی ووڈ فلم 3 ایڈیٹس کے سینئر اداکار چل بسے

ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ” تھری ایڈیٹس” کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار ارون بالی چل بسے، ارون بالی کی عمر 79 سال تھی اور کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار ارون بالی اب اس دنیا میں نہیں رہے، ارون بالی نے” 3 ایڈیٹس، کیدارناتھ، پانی پت، پی کے” اور "ریڈی” سمیت مختلف فلموں میں فن کے جوہر دکھائے اور داد سمیٹی، انہوں نے ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کی، وہ نیشنل ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر بھی تھے۔ بالی ووڈ کے اداکاروں اور دیگر شخصیات نے ارون بالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles