بالی ووڈ اداکار نے دیپیکا کو رمیز راجہ کی ہمشکل قرار دیدیا

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ اداکار و ناقد کمال راشد نے سْپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ہمشکل قرار دے دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کمال راشد نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک تصویر شیئر کی جوکہ اْن کی نئی آنے والی فلم ’83‘ کی ہے جبکہ یہ فلم بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔کمال راشد نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کپل دیو اور رمیز راجہ ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دیپیکا پڈوکون کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے تشبیہ دی۔کمال راشد کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ فلم ’83‘ میں رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔یہ فلم ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان میں بھی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles