بارہ سے 14 سال کی عمرکے بچوں کی ٹیکہ کاری شروع

نئی دہلی ، مارچ۔ مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود منسکھ منڈاویہ نے پیر کے روز کہا کہ 16 مارچ سے 12 سال سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ مسٹرمنڈاویہ نے یہاں بتایا کہ حکومت نے 12 سال سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اب 60 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگ اب ’پریکاشن ڈوز ‘لے سکیں گے۔ بچے محفوظ ہیں تو ملک محفوظ ۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 سال کے بچوں کی کووڈ ویکسینیشن شروع ہو رہی ہے ۔ ساتھ ہی 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد اب پریکاشن ڈوز لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا’’ میری بچوں کے اہل خانہ اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے درخواست ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں ‘‘۔

 

Related Articles