بادشاہ چارلس کی تاجپوشی پر برطانیہ میں بینک ہالی ڈے ہوگا

لندن،نومبر.آئندہ برس بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کے موقع پر برطانیہ میں بینک ہالی ڈے کی اضافی چھٹی منظور کرلی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئندہ برس بادشاہ چارلس III کی تاجپوشی کے موقع پر برطانیہ بھر میں عام تعطیل ہوگی جس کی منظوری وزیر اعظم رشی سوناک نے دے دی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق یہ تعطیل سوموار 1مئی کو پہلے سے طے شدہ بینک تعطیل کے علاوہ ہو گی، وزیراعظم رشی سوناک نے کہا کہ چھٹی کا وقت لوگوں کو ایک ساتھ آنے اور جشن منانے کا موقع فراہم کرے گا،انہوں نے کہا کہ یہ تعطیل ہمارے ملک کے لیے ایک منفرد لمحہ کی علامت ہوگی،وزیراعظم رشی سوناک نے کہا کہ میں عوام کو بادشاہ چارلس III کے اعزاز میں ملک بھر میں مقامی اور قومی تقریبات میں حصہ لے کر جشن منانے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے دیکھنے کا منتظر ہوں، کنگ چارلس 73 سال کی عمر میں تخت سنبھالنے والے معمر ترین بادشاہ کے طور پر تاریخ رقم کریں گے۔ شاہی ذرائع کا خیال ہے کہ تاج پوشی کی تقریب الزبتھ دوم سے واضح طور پر مختلف ہوگی،یہ مختصر، زیادہ متنوع اور مہمانوں کی کم تعداد کے ساتھ ہوگی۔

 

Related Articles