ایک تصویر نے کرینہ کپور کو بوڑھی بنادیا

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کو ان کے اپنے ہی اکاؤنٹ پر صارفین نے ٹرول کردیا۔برطانیہ سے کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں بڑے کپڑے پہننے پر مداحوں نے ان کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔اداکارہ کی تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ لکھا کہ یہ بوڑھی کدھر گئی ہے جبکہ مزید ایک صارف نے لکھا کہ کرینہ اب یہاں سے چاند پر جائیں گی۔ایک صارف نے کرینہ کپور کی تصویر پر لکھا کہ لگ رہا ہے آپ نے پلاسٹک بیگز پہنے ہوئے ہیں۔دوسری جانب اداکارہ کی تصویر کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں رہی، جسے 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد بار لائک کیا گیا۔میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ اس وقت نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔

Related Articles