ایشیا کپ 27 اگست سے کھیلا جائے گا

کولمبو، اگست۔ ایشیا میں کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ایشیا کپ 27 اگست سے کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے منگل کو یہ اطلاع دی۔اے سی سی کے صدر جے شاہ نے ٹویٹ کیاکہ "انتظار بالآخر ختم ہو گیا۔ ایشین بالادستی کی جنگ 27 اگست سے شروع ہوگی اور فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کا 15 واں ایڈیشن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ایک مثالی تیاری کے طور پر کام کرے گا۔”متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2022 کا آغاز 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ہندوستان اس ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 28 اگست کو پاکستان کے خلاف کرے گا۔ ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو دوبئی میں ہوگا۔

Related Articles