ایس ایس کے ایم اسپتال کے انتظامات اور علاج و معالجہ سے گورنر خوش
کلکتہ اپریل۔گورنر جگدیپ دھنکرنے آج حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ایس ایس کے ایم اسپتال کے ای این ٹی شعبہ میں اپنا معائنہ کرایا اور کہا کہ وہ پہلے سے کافی بہتر محسو س کررہے ہیں۔انہیں گلے میں بلغم کی پرانی شکایت ہے۔ گورنر کو طویل عرصے سے کھانسی کا مسئلہ تھا۔ تقریباً 20 سال پرانا مسئلہ ہے یہاں دو تین دن میں ٹھیک ہو گئے ہیں۔ گورنر نے ایس ایس کے ایم اسپتا ل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں علاج ومعالجہ کافی بہتر ہوتا ہے یہاں بہت اچھا علاج کیا جاتا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ بہت ترقی یافتہ ہے۔ میرا جسم ٹھیک ہے، میں ٹھیک ہوں۔ موجودہ ڈاکٹرز بہت اچھے ہیں۔محکمہ کے سربراہ اروناو سینگپتا کی نگرانی میں گورنر کی گردن پر لیرینگوسکوپی کی گئی تھی۔ ایسا کرنے میں تقریباً 45 منٹ لگتے ہیں۔ اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وہ ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کی خدمات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ کے چیف فزیشن اروناو سینگپتا نے کہا کہ گورنر کا معائنہ کیا گیا اور ضروری ادویات دی گئیں۔ گلے کے مسائل پہلے کے مقابلے بہت کم ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق گورنر کے گلے میں کھانسی کا مسئلہ بھی تھا۔ حلق دھڑک رہا تھا۔ انہیں کچھ دوائیں بھی دی گئیں۔ 8 اپریل کو جگدیپ دھنکر علاج کے لیے اسی اسپتال بانگور انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجی گئے تھے۔ اس وقت انہیں کچھ اعصابی مسائل تھے۔ وہ بیمار محسوس کر رہا تھھے۔ انہیں راج بھون سے بانگور انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجی لے جایا گیاتھاگورنر جگدیپ دھنکھر کو بھی ہاضمے کے مسائل ہیں۔ یکم اپریل کو گورنر متوا میلہ جاتے ہوئے راستے میں ہی بیمار ہو گئے تھے۔اور انہیں واپس ہونا پڑا تھا۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے راج بھون جاکر ان کی عیادت کی تھی۔ گورنر نے جسمانی معائنہ بھی کروایا۔ اس وقت وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کی خبر و خیریت معلوم کی تھی۔