ایرانی وزیرخارجہ کی اسماعیل ھنیہ کو تہران کے دورے کی دعوت

تہران،جنوری۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو تہران کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔کل اتور کے روز ایرانی وزیر خارجہ نے نے اسماعیل ہنیہ سے فون ر بات کی۔ اس موقعے پر حماس کے قاید نے ایرانی وزیر خارجہ کو جنین میں اسرائیلی فوج کے آپریشن اور القدس میں ہونے والی مزاحمتی کارروائی پر بریفنگ دی۔ایرانی وزیر خارجہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی اور فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔وزیر موصوف نے فلسطینی مزاحمت پر فخر کا اظہار کیا جس نے ان قابض ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کا منہ توڑ جواب دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔اس موقعے پر ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کو اسلامی جمہوریہ کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی اور کہا کہ وہ جب مناسب سمجھیں تہران کا دورہ کریں۔ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت کو سراہا اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles