اہل خانہ کے کوروناسے متاثر ہونے پر محکمہ تعلیم اساتذہ کو چھٹی دے گی

کلکتہ جنوری۔محکمہ تعلیم نے سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کیلئے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہیں تو انہیں چھٹی دی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے ایک گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئےکہاہے کہ اگر اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ یا ان کے خاندان کا کوئی فرد کام کے دوران کورونا سے متاثر ہوتا ہے تو انہیں چھٹی مل جائے گی۔ اس صورت میںان کی غیر حاضری پر کارروائی نہیں کی جائے گی ۔16 نومبر 2020 کو، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے مشورے پر، محکمہ خزانہ نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لیے بیماری کی چھٹی متعارف کرائی تھی۔ اس بار اسے تعلیمی شعبے میں بھی متعارف کرایا گیا۔ رہنما خطوط میںان بیماریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔جس میں کورونا، سارس، مارس ،انفوئلنزیااور سی سی ایچ ایف شامل ہے ۔ ان انفیکشنز کی صورت میں متاثرہ کارکنوں کو یہ خصوصی چھٹی ملے گی۔ اس مقصد کے لیے سرکاری اور سرکاری سرپرستی میں چلنے والے اسکولوں کے 1989 کے قاعدے کے مطابق چھٹی دی جائے گی ۔

Related Articles