اکولہ و ناگپور میں بڑے پیمانے پر خریدوفروخت ہوئی: نواب ملک

ممبئی،دسمبر۔ این سی پی کے چیف قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے الزام لگایا کہ گوکہ مھاراشٹرا کے اکولہ اور ناگپور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کامیاب ہوئی ہے لیکن اس انتخاب میں بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے۔اس انتخاب میں ووٹروں کوبھاری رقم دے کر ان کے ووٹ خردینے کی کوشش ہوئی ہے جسے روکا جانا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح راجیہ سبھا میں اس ضمن میں قانون بنایا گیا ہے اسی طرح قانون بنایا جانا چاہئے۔نواب ملک نے کہا کہ راجیہ سبھا میں پیسے لے کر ایسی ووٹنگ ہوتی تھی جسے روکنے کے لئے پارلیمنٹ میں پارٹی وہیپ کے مطابق ووٹنگ کرنے کا قانون بنایا گیا ہے۔ ودھان پریشد کے بارے میں بھی پارلیمنٹ میں قانون بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کو اختیار ہوتو ہم اس ضمن میں قانون بنائیں گے لیکن اگر اختیار نہیں ہے تو حکومت پارلیمنٹ میں قانون بنائے تاکہ اس طرح کے انتخابات میں شفافیت آئے اور انتخاب کھلے طور پر ہوں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مرکزی حکومت سے ان مطالبات پر مبنی شفارش کی جائے گی۔

Related Articles