اکشے کمار بھارت میں مارشل آرٹس کے فروغ کیلئے کوشاں

ممبئی،اکتوبر۔اکشے کمار نے اپنے نام سے منسوب 14ویں بین الاقوامی کوڈو (مارشل آرٹس) ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔یہ ٹورنامنٹ وہ خود منعقد کرواتے ہیں، اکشے نے ایونٹ میں شرکت کرکے اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اینٹیں توڑیں اور اس کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے کمار نے مارشل آرٹس میں بہترین مہارت کے حامل کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے مجھے ہمیشہ وہ وقت یاد آتا ہے جب میں نے اس کا آغاز کیا۔اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہم ہر سال بھارت میں کوڈو کو بڑھائیں گے۔

Related Articles