آنے والا سال شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ کیلئے اتنا اہم کیوں؟

ممبئی،دسمبر۔سال 2023 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہل خانہ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلا سال نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ ان کے بچوں کے لیے بھی بہت اہم ہے کیوں کہ کنگ خان 5 سال کے انتظار کے بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔25 جنوری کو شاہ رخ خان اور ڈیپکا پدوکون کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز کی جا رہی ہے جس میں اوم شانتی اوم سے شہرت حاصل کرنے والی یہ جوڑی چوتھی بار ایک ساتھ نظر آئے گی۔ شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کا انتظار بے صبری سے کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ سال 2023 میں شاہ رخ خان کی مزید دو فلمیں جوان اور ڈْنکی بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں، فلم جوان 2 جون جبکہ ڈْنکی 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کے بچے آریان خان اور سہانا خان بھی آئندہ برس بالی ووڈ کی دنیا میں ڈیبیو کریں گے۔آریان خان منشیات کیس سے بری ہونے کے بعد اپنے پہلے پروجیکٹ میں بطور رائٹر و ہدایت کار ڈیبیو کر رہے ہیں۔ جبکہ سْہانا خان دی آرچیز کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں۔

Related Articles