آسٹریلیا کے فاسٹ بولر کین رچرڈ سن دورہ پاکستان سے باہر

لاہور،مارچ۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر کین رچرڈ سن انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کین رچرڈ سن کے وائٹ بال سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہیکہ رچرڈسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا دورہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔آسٹریلوی کرکٹ حکام نے رچرڈ سن کی جگہ اب بائیں ہاتھ کے بین ڈارشیوس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے رچرڈ سن کی غیر موجودگی میں بھی ٹیم کو پاکستان سے مقابلے کے لیے بہتر قرار دیا ہے۔

 

Related Articles