آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

ممبئی، مارچ۔ میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اس ماہ کے شروع میں کھیل کے ضوابط میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس میں کیچ آؤٹ ہونے پر میدان میں آنے والے نئے بلے باز کو ہی اسٹرائک پر آناہوگا۔ اس سے قبل اگرکیچ ہونے سے پہلے پچ پر موجود دونوں بلے باز ایک دوسرے کو کراس کرجاتے تھے، تب نان اسٹرائک اینڈ کے بلے باز کو اسٹرائک مل جاتی تھی۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ایم سی سی نے رواں ماہ کے شروع میں کرکٹ کے ضوابط میں تبدیلیاں کی تھیں۔ یہ ضوابط بین الاقوامی سطح پر اکتوبر کے مہینے میں نافذ کیے جائیں گے۔ لیکن 26 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں نئے ضوابط کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں اب میدان میں آنے والے نئے بلے باز کوہی اسٹرائک پر آنا۔ دراصل، پہلے کے اصول کے مطابق کیچ آؤٹ ہونے سے پہلے ، اسٹرائیکر اور نان اسٹرائیکر ایک دوسرے کو کراس کرجاتے تھے، تب نئے بلے باز کونان اسٹرائیک اینڈ پر جانا پڑتا تھا۔ لیکن اب نئے قوانین کے نفاذ کی وجہ سے ایسا نہیں ہوگا۔ کیچ آؤٹ ہونے کی کسی بھی صورت میں نئے بلے باز کو ہی اسٹرائیک ملے گی۔ تاہم اوور کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں نئے بلے باز کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر جانا ہوگا۔ ایم سی سی کے نئے ضوابط کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل کے آئندہ سیزن سے ریویو کے حوالے سے بھی نئے قوانین لاگو ہوں گے۔ میچ کھیلنے والی دونوں حریف ٹیموں کو ایک اننگ میں دو ناکام ریویو لینے کی اجازت ہوگی۔ اس سے پہلے، کسی ٹیم کے پاس صرف ایک ناکام ریویو لینے کا موقع ہوتاتھا۔ یہ اصول 2018 میں کھیلے گئے آئی پی ایل میں لاگو کیا گیا تھا۔ لیکن اس سیزن سے اس اصول کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، لہٰذا اب فی اننگ ایک ٹیم کے پاس آن فیلڈ امپائر سے مطمئن نہ ہونے پر تھرڈ امپائر کے پاس جانے کا ایک اور اضافی موقع ہوگا۔

 

Related Articles