آئی ٹی کمپنیوں کےدم پرسینسیکس 60 ہزار سے تجاوز

ممبئی ، ستمبر ۔آئی ٹی گروپ کی بڑی کمپنیوں ٹی سی ایس ، انفوسس ، ایچ سی ایل ٹیک اور ٹیک مہندرا کے ساتھ ایئرٹیل ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، مہندرا اور ماروتی جیسی کمپنیوں میں خریداری کے دم پر اسٹاک مارکیٹ نے جمعہ کو نئی تاریخ رقم کی۔ اس دوران بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 60333 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 18 ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17947.65 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔سینسیکس 273 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح پہلی بار عبور کرتے ہوئے 60158.76 پر کھلا ۔ اس کے بعد یہ 60030.80 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ، لیکن اس کے بعد شروع ہوئی خریداری سے 60333 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی سینسیکس 384.94 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60270.30 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ این ایس ای کا نفٹی 75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17897.45 پوائنٹس پر کھلا ۔ شروعاتی کاربارمیں ہی یہ 17857.50 پوائنٹس کی کم ترین سطح پرکمزور ہوگیا ، لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی خریداری کے دم پر یہ 17947.65 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ابھی یہ 113.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17936.70 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Related Articles