اورینج آرمی میں شامل ہونے کےلئے پرجوش ہوں:پورن

نئی دہلی،فروری ۔ ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن نے اتوار کو کہا کہ وہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرینچائزی سنرائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ) کے ساتھ اپنا سفر شروع کرنے کےلئے پرجوش ہیں۔پورن کو آئی پی ایل میگا نیلامی کے پہلے دن ہفتے کو ایس آر ایچ نے 10.75 کروڑ روپے میں خریدا۔پورن نے ٹویٹر پر ایس آر ایچ کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں کہا،’’میں ایس آر ایچ فیملی کا حصہ بن کر خوش ہوں،میں ایک اورم وقع کا انتظار نہیں کر سکتا۔آپ لوگوں کے ساتھ پہلے سیزن کی تلاش میں ہوں۔ میں اورینج آرمی میں شامل ہونے کےلئے پرجوش ہوں۔‘‘

Related Articles