انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جیسن رائے کو دو میچوں کے لیے معطل کر دیا

لندن، مارچ ۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جیسن رائے پر دو میچوں کی پابندی لگا دی ہے۔ برے رویے کی وجہ سے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ای سی بی نے ایک بیان میں کہا’’جیسن کے اپنے خلاف الزامات کو قبول کرنے کے بعد کرکٹ ڈسپلنری کمیٹی (سی ڈی سی) کے ڈسپلنری پینل نے ان کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ رائے کا خیال ہے کہ جس طرح سے اس نے برتاؤ کیا ہے، اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے کرکٹ، ای سی بی اور خود کی بدنامی ہوئی ہے۔ جیسن نے ای سی بی کے رہنما خطوط 3.3 کی خلاف ورزی کی ہے۔تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہاں ان کے اس برے طرز عمل کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔ لیکن کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ رائے جنہیں گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2022 کے لیے خریدا تھا، نے بایو ببل کا حوالہ دیتے ہوئے لیگ کے 15ویں سیزن سے اپنا نام واپس لے لیا اور اسی وجہ سے ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ای سی بی نے کہا’’جیسن کو انگلینڈ میں اگلے دو میچوں سے معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ سلیکشن کے اہل ہوں گے، تاہم یہ معطلی 12 ماہ کی بھی ہو سکتی ہے۔ حالانکہ یہ ان کے رویے پر منحصر ہے۔اس کے علاوہ ان پر 2500 یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جو انہیں 31 مارچ 2022 تک ادا کرنا ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں انگلینڈ کو 50 اوور کا ورلڈ کپ جتوانے میں مدد کرنے والے جیسن نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لے رہے ہیں۔

 

Related Articles