انڈونیشیا: 30 افراد بیہوش، کورین پاپ بینڈ نے کنسرٹ ختم کردیا

جکارتہ،نومبر۔کورین پاپ بینڈ کو 30 افراد کے بیہوش ہونے پر انڈونیشیا میں جاری اپنا پہلا ہی کنسرٹ ختم کرنا پڑگیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ جکارتہ کے قریب ’این سی ٹی 127‘ کا کنسرٹ دو گھنٹے سے جاری تھا جب مداحوں نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں 30 افراد بیہوش ہوگئے، مزید بدنظمی اور بھگدڑ سے بچنے کے لیے ہم نے کنسرٹ کو ختم کروا دیا۔انہوں نے بتایا کہ بیہوش ہونے والے افراد ہوش میں آچکے ہیں۔کنسرٹ کی منتظم کا کہنا تھا کہ گلوکاروں نے اسٹیج سے چند تحائف مداحوں میں پھینکنا شروع کیے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔پولیس نے این سی ٹی 127 بینڈ کو دوسرے دن اپنا کنسرٹ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے لیکن ساتھ ہی کسی بھی قسم کے تحائف تقسیم کرنے سے منع کیا ہے۔

 

Related Articles