انو رانی مسلسل دوسری بار چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

یوزن، جولائی ۔ہندوستان کی انو رانی نے (ہندوستان میں جمعرات کی صبح) عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کے جیولن تھرو کے مسلسل دوسرے فائنل میں جگہ بنا لی۔ انو اس سے قبل دوحہ میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ 2019 میں بھی فائنل میں پہنچی تھیں۔ وہ دوحہ میں فائنل میں 61.12 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہی تھیں۔ 29 سالہ ہندوستانی کھلاڑی کو کوالیفکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں رکھا گیا تھا اور ان کی شروعات فاؤل تھرو سے ہوئی۔ انہوں نے دوسری کوشش میں 55.35 میٹر کا درست تھرو ریکارڈ کیا، لیکن یہ انہیں فائنل میں پہنچانے کے لیے کافی نہیں تھا۔ ان کا بہترین تھرو تیسری کوشش میں آیا جہاں انہوں نے جیولین کو 59.60 میٹر دور پھینک کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس دوران، پارول چودھری 3000 میٹر کے فائنل میں جگہ بنانے سے محروم ہوگئیں۔ وہ 37 مقابلہ کرنے والوں میں 15:54.03 کی کوشش کے ساتھ 31 ویں نمبر پر رہیں۔ اس سے قبل، چودھری نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کی 3000 میٹر اسٹیپلچیس میں 9:38.09 کا ذاتی بہترین ریکارڈ درج کیا تھا، لیکن وہ فائنل میں جگہ بنانے سے محروم ہوگئی تھیں۔

Related Articles