انوپم کھیر کا والدہ دلاری کے مارنے، پیٹنے اور گھر سے نکالنے کا تذکرہ

ممبئی،نومبر۔بھارتی لیجنڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی والدہ دلاری کھیر سے متعلق کئی انکشافات کیے اور بتایا کہ ایک بار ماں نے انہیں برہنہ حالات میں گھر سے نکال دیا تھا۔انوپم کھیر نے حالیہ انٹرویو میں اپنی والدہ سے متعلق بتایا کہ میں نے ایک بار گھر میں پیسے چوری کیے تو انہوں نے مجھے مارا، پیٹا اور پھر کپڑے اتارنے کے بعد گھر سے باہر نکل دیا۔اداکار نے اپنے شو ’منزلیں اور بھی ہیں‘ میں اپنی والدہ دلاری کھیر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور اْن سے بچپن، شادی، بچوں اور کشمیر سے متعلق باتیں کی۔انوپم کھیر نے اس شو میں اپنی زندگی کے کئی دلچسپ وقعات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ کس طرح دلاری کھیر نے انہیں مارا پیٹا، اسکول کے خرچ کے لیے ملنے والی رقم واپس نہ کرنے پر انہیں گھر سے باہر نکل دیا تھا۔شو کے دوران ایک موقع پر اداکار نے جب اپنی والدہ سے اس حوالے سے شکایتی انداز اپنایا تو والدہ نے کہا کہ کیا مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا؟ جس پر انوپم کھیر نے جواب نہیں تم نے سب ٹھیک کیا۔دلاری کھیر نے اس دوران انکشاف کیا کہ وہ انوپم کھیر اور اْس کے چھوٹے بھائی راجو کھیر کو بیچو بوٹی (ایسا پودا جس کی چھڑی جسم پر لگنے سے پھوڑے پڑ جاتے ہیں) سے کیسے مارتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار بیچو بوٹی سے مار پیٹ کے بعد انوپم کھیر بیمار ہوگئے اور انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑا، تب انکشاف ہوا کہ پودا زہریلا ہے اور اسے مارنے کیلیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، اور ساتھ ہی تجویز دی کہ اسے مارنا ہے تو تھپڑ مارو۔انوپم کھیر باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ دلاری کھیر کے ساتھ اپنی تفریحی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Related Articles