اننت ناگ کے چندن واری پہلگام میں سڑک حادثہ، 6 آئی ٹی بی پی اہلکار از جان کئی زخمی

سری نگر، اگست۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے کم سے کم 6 اہلکار از جان جبکہ 35 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس حادثے کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے چندن واری پہلگام کے نزدیک پیش آنے والے سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے6 اہلکار جان بحق ہوگئے۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس حادثے میں کئی دیگر زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوجی ہسپتال سری نگر ائیر لفٹ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles