اننت ناگ تصادم : دو جنگجو مارے گئے: پولیس

سری نگر، ستمبر۔جنوبی ضلع اننت ناگ کے پوش کریری گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اننت ناگ کے پوش کریری گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کئی منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تصادم کی جگہ دو ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں مزید ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا۔

Related Articles