امیدواروں کے انتخاب کے لئے بی جے پی کی میٹنگ کل

لکھنؤ:جنوری۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے تاریخوں کے اعلان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نےامیدواروں کے انتخاب کے لئے پیر کو ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں پہلے مرحلے کے انتخابات والی اسمبلی سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں پر حتمی غوروخوض کے ساتھ ہی انتخابی مہم سے متعلق دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ،ڈاکٹر دنیش شرما کے علاوہ ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، پارٹی کے ریاستی انچارج رادھاموہن سنگھ اور انتخابی انچارج دھرمیندر اور ڈپٹی انچارج انوراگ ٹھاکر سمیت دیگر سینئر لیڈر شرکت کریں گے۔میٹنگ میں ممکنہ امیدواروں کے جن ناموں کو طے کیا جائے گا انہیں حتمی منظوری کے لئے بی جے پی کے مرکزی اکائی کے سامنے بھیج دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 10فروری کو 11اضلاع کی 58سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

Related Articles