امیت شاہ 16 اکتوبر کر مدھیہ پردیش کے دورے پر، کئی تحفے دیں گے

بھوپال، اکتوبر۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 16 اکتوبر کو مدھیہ پردیش میں اپنے قیام کے دوران بہت سے تحفے دیں گے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ بھوپال میں ہندی میں میڈیکل اسٹڈیز کا افتتاح کریں گے اور ایم بی بی ایس کے پہلے سال کی کتابوں کا اجراء کریں گے۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود ہوں گے۔ اس ایونٹ میں میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور پیرا میڈیکل کے تقریباً 30 ہزار طلباء شرکت کریں گے۔ میڈیکل ٹیچرز، سینئر ڈاکٹرز، نرسنگ ہوم آپریٹر اور ہندی زبان کے شعبے میں کام کرنے والے اسکالر بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔اسی دن وزیر داخلہ گوالیار کے راج ماتا وجے راجے سندھیا ہوائی اڈے پر نئے ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔قبل ازیں کل وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے ہندی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم کے موضوع سے متعلق بھوپال میں دانشوروں، سماجی کارکنوں، ماہرین تعلیم، ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کرکے وزیر داخلہ مسٹر شاہ کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ماہرین نے اس سے متعلق کئی تجاویز دیں۔

Related Articles