امیتابھ بچن کیلئے سالگرہ پر شام کوشل کا محبت بھرا پیغام

ممبئی،اکتوبر۔معروف بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت کی نامور شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کے اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر اور ایکشن ڈائریکٹر شام کوشل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن کے ہمراہ اپنی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سالگرہ مبارک، لیجنڈ امیت پاجی‘۔اْنہوں نے لکھا کہ ’خدا کی رحمتیں ہمیشہ آپ کے اور آپ کی فیملی کے ساتھ رہیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ خدا نے مجھے آپ کے ساتھ چار دہائیوں سے زائد عرصے کے لیے کام کرنے اور آپ سے سیکھنے کا موقع دیا‘۔یاد رہے کہ شام کوشل نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’بھوت ناتھ‘، ’بلیک‘، اور ارمان جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

Related Articles