امیتابھ بچن کو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی لت لگ گئی

ممبئی،جولائی(پی ایس آئی)بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے مقبول ترین ٹیلی ویڑن پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی” کے سیزن 14 کے سیٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔ نیا سیزن جلد نشر ہوگا، امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں کہا کہ ہر بار وہ سوچتے ہیں کہ ‘اب کبھی نہیں’ لیکن یہ خیال اْس وقت آتا ہے جب وہ پہلے ہی ہامی بھر چکے ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ "کون بنے گا کروڑ پتی” کے نئے سیزن میں 75 لاکھ روپے کی نئی انعامی رقم کا اضافہ کیا گیا ہے۔یہ اقدام بھارت کے 75ویں یومِ آزادی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔یاد رہے کہ امیتابھ بچن 2000 میں پروگرام کا آغاز ہونے سے اب تک "کون بنے گا کروڑ پتی” کی میزبانی کر رہے ہیں۔صرف 2007 میں ریلیز ہونے والے سیزن یعنی تیسرے سیزن کے میزبان شاہ رخ خان تھے۔

Related Articles