امیتابھ بچن کا اپنی پرانی تصویر کے ذریعے پرستاروں سے کوئز شو

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اتوار کو ایک پرانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس پر ان کے پرستاروں نے پْرمزاح انداز میں تصویر کے حوالے سے اندازے لگانا شروع کیے۔تصویر میں امیتابھ ایک سوئمنگ پول کے قریب سوئمنگ ڈریس میں نظر آرہے ہیں جبکہ ان کی کمر پر ایک رسی کافی تنگ انداز میں لپٹی نظر آرہی ہے، جسے کسی نے ایک ہاتھ سے پکڑ رکھا ہے۔کیپشن میں امیتابھ نے فینز سے سوال کیا کہ یہ کس کا ہاتھ؟ جس پر پرستاروں نے اپنے مزاحیہ جوابات بھی دیے، کسی نے کہا قانون کے ہاتھ ہیں، بہت سے پرستاروں کا کہنا ہے کہ یہ امیتابھ کی فلم دھرم پتنی میں اداکارہ جیا بچن کا ہاتھ ہے۔بعض نے اسے دھرمیندر کا ہاتھ قرار دیا اور کچھ فینز بالکل درست جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سری دیوی کا ہاتھ ہے، ان میں سے ایک فرح خان بھی شامل ہیں۔یہ تصویر دراصل 1984 کی فلم انقلاب کے سیٹ کی تھی، جس میں امیتابھ بچن اور سری دیوی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ غیر تراشیدہ مکمل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری دیوی نے سوئمنگ سوٹ پہنے اور امیتابھ بچن کو ایک بیلٹ یا رسی سے تھام رکھا ہے۔

Related Articles