امیتابھ بچن اپنی پوتی ارادھیا کو کیسے مناتے ہیں؟

ممبئی،ستمبر ۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے شو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی پوتی ارادھیا بچن کی ناراضگی کیسے دور کرتے ہیں۔بگ بی نے اپنے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 14‘ کے دوران کنٹسٹنٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مصروفیت کے باعث انہیں اپنی پوتی ارادھیا کے ساتھ بہت کم وقت ایک ساتھ ملتا ہے۔انہوں نے بتایا ارادھیا صبح 7 بجے تک اسکول چلی جاتی ہے اور وہ خود 8 بجے کام کے لیے نکل جاتے ہیں۔ رات کو جب وہ 10 یا 11 بجے تک گھر واپس آتے ہیں تو وہ سو جاتی ہے۔انہوں نے بتایا صرف اتوار کو دونوں ساتھ ہوتے ہیں تو خوب کھیلتے ہیں اکثر ارادھیا ان سے ناراض ہوجاتی ہے تو وہ اپنی پوتی کو چاکلیٹ اور پنک ہیئر بینڈ دے کر مناتے ہیں کیوں کہ ارادھیا کا پسندیدہ رنگ پنک ہے۔

Related Articles