امریکا میں 90 سالہ کچھوے کےیہاں 3 بچوں کی پیدائش

ہیوسٹن،مارچ۔امریکا کے ایک چڑیا گھر میں 90 سالہ کچھوے کے ہاں پہلی بار 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن کے چڑیا گھر میں کچھوے کی معدوم نسل ریڈیٹ کے 90 سالہ نر پکلز کچھوے اور مادہ پکلز نے گزشتہ دنوں اپنے 3 بچوں کو خوش آمدید کہا ہے۔رپورٹس کے مطابق مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر سے تعلق رکھنے والے ان کچھوں کے جوڑے کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش کو منفرد سمجھا جارہا ہے کیوں کہ ہیوسٹن کی مٹی اس نسل کے کچھوؤں کے سازگار نہیں سمجھی جاتی۔مادہ کچھوے کے انڈوں کو دیکھ کر چڑیا گھر کے حکام حیران بھی ہوگئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 90 سالہ پکلز گزشتہ 36 سال سے ہیوسٹن کے چڑیا گھر میں مقیم ہے جبکہ مادہ پکلز کو 1996 میں اس چڑیا گھر کا حصہ بنایا گیا تھا۔ حال ہی میں پیدا ہونے والے پیلے اور کالے رنگ کے ان تینوں بچوں کے نام ڈِل، غرکن، اور جالاپینو رکھے گئے ہیں۔

Related Articles