امت پالیکر گوا میں عام آدمی پارٹی کے وزیراعلیٰ کا چہرہ ہوں گے
پنجی، جنوری۔عام آدمی پارٹی (آپ) نے گوا میں وزیراعلیٰ کے طور پر امت پالیکر کام سامنے کیا ہے۔ پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز یہاں ایک پروگرام میں اعلان کرتے ہوئے کہا، امت پالیکر گوا میں ہماری پارٹی کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔‘‘مسٹر پالیکر پیشے سے وکیل اور ایماندار شخص ہیں، وہ پہلی بار اسمبلی الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی اس بار نئے لوگوں کو موقع دے رہی ہے۔ گوا کے لوگ یہاں کی سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ عام آدمی پارٹی کو متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔مسٹر پالیکر کا تعلق گوا کی بھنڈاری برادری سے ہے۔ وہ پہلی بار اس وقت منظر عام پر آئے تھے جب انہوں نے پرانے گوا میں مبینہ طور پر تعمیر کی جا رہی عمارت کو منہدم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی تھی جس کے بعد حکومت نے بلڈر کے خلاف سخت کارروائی کی تھی ۔ مسٹر پالیکر کی والدہ شمالی گوا میں سینٹ کروز کی سرپنچ تھیں۔ریاست میں اگلے ماہ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور عام آدمی پارٹی نے یہاں 30 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔