اقوام متحدہ کا ڈیٹا چوری ہو رہا ہے، سیکرٹری جنرل

نیویارک،ستمبر۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ ہمارا ڈیٹا خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس چوری کو روکنے اور معاشرے میں سرایت کرنے والی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم غصہ اور منفی جذبات کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غصے اور منفی جذبات کو فروغ دینے کی وجہ سے معاشروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

Related Articles