اصفہان موٹر انجن آئل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

تہران،نومبر۔ ایران کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اتوار کے روز یہ آگ اصفہان شہر کے مبارکہ صنعتی زون میں قائم موٹر انجن آئل فیکٹری میں بھڑک اٹھی تھی۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق موٹر انجن آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 95 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں صوبہ اصفہان کے کرائسس مینجمنٹ کے شعبے کے سربراہ منصور شیش فروش کے حوالے سے رپورٹ کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اصل چیلنج اس فیکٹری میں لگی آگ کوآس پاس کی فیکٹریوں میں پھیلنے سے روکنا تھا، جس میں کامیابی ملی ہے۔ شیش فروش کے مطابق موٹر انجن آئل فیکٹری میں لگی آگ کی وجہ سے فیکٹری کے 15 کارکن زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔

Related Articles