اشون اب وائٹ بال کرکٹ میں پورے اعتماد کے ساتھ گیندبازی کرتے ہیں: وراٹ

دبئی ، اکتوبر۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ آف اسپنر روی چندرن اشون اب وائٹ بال کرکٹ میں مکمل اعتماد کے ساتھ گیندبازی کرتے ہیں۔ اشون کا آئی پی ایل میں 6.91 کا اکانومی ریٹ سبھی اسپنرگیندبازوں سے بہتر رہا ہے جنہوں نے کم از کم 75 میچ کھیلے ہیں۔ وراٹ نے کہا ، ایک چیز جس میں اشون نے واقعی بہتری لائی ہے وہ یہ ہے کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت ہمت کے ساتھ گیندبازی کرتے ہیں ۔ اگر آپ پچھلے کچھ سال میں آئی پی ایل کو دیکھیں تو انہوں نے مشکل اوورز کیے ہیں ، انہوں نے آئی پی ایل چوٹی کے کھلاڑیوں کے خلاف گیندبازی کی ہے۔وہ صحیح سمت میں گیندبازی کرتے ہیں جہاں پر پولارڈ جیسے خطرناک کھلاڑی بھی دباؤ میں آجاتے ہیں۔اشون کو اپنی مہارت میں یقین ہے اور ہم نے محسوس کیا ہے کہ وہ جس طرح سے گیندبازی کررہے ہیں اور اس سے ہمیں بہت کچھ تجربہ مل سکتا ہے۔جہاں تک کلائی کے اسپنرز کی بات ہے تو ہمیں ان کی ضرورت تھی ۔مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایک ٹیم کے طور پر مضبوط ہونا ہے اور اشون اور جڈیجا جیسے گیندبازوں کی حمایت بھی کرنی ہے جو اچھی کارکردگی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں جس طرح کی کارکردگی پیش کی وہ حیرت انگیز ہے۔ ‘‘ آئی پی ایل 2021 میں ، چہل 15 میچوں میں 18 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب اسپنر تھے ، لیکن انہیں ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں راہل چاہر کی لیگ اسپن کو ترجیح دی۔ وراٹ نے تسلیم کیا کہ چہل کو ٹیم سے باہر رکھنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ وراٹ نے کہا ، یہ ایک چیلنجنگ فیصلہ تھا ، لیکن ہم راہل چاہر کو ٹیم میں رکھنے کے آپشن کے ساتھ آگے بڑھے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں کئی سالوں میں بہت اچھی گیندبازی کی ہے۔ سری لنکا میں ان کی گیندبازی شاندار تھی اور وہ ایسے کھلاڑی ہیں جس نے مشکل اوورز میں گیندبازی کی ہے۔

Related Articles