اسکاٹ لینڈ: ہوٹل میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

گلاسگو،جنوری۔ اسکاٹ لینڈ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر پرتھ کے ہوٹل نیو کاؤنٹی میں آگ لگ گئی، واقعے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی،9فائر فائٹر ٹرک اور21ایمبولینسز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی لوگوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے علاقے کو سیل کرکے لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

 

Related Articles