اسکاٹ لینڈ میں پٹرول کی قیمت دو پونڈ فی لیٹر سے تجاوز

گلاسگو ،جون۔ اسکاٹ لینڈ میں بعض پٹرول پمپس پرپٹرول کی قیمت دو پونڈ فی لیٹرسے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز ایم9 اور ایم80 پرواقع سٹرلنگ کے سروسز میں پٹرول202.9 جب کہ ڈیزل 204.9 پرفروخت ہو رہا تھا، انگلینڈ اور ویلز میں بھی چند مقامات پرقیمتیں دو پونڈ سے زیادہ ہوگئی ہیں لیکن عمومی طور پر ابھی برطانیہ بھر میں پٹرول 178.5 جب کہ ڈیزل 185.2 پر فروخت ہو رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی قیمتیں بڑھنے کی رفتار جاری رہے گی اور یوکے بھر میں تقریباً ہر مقام پر قیمت 2 پونڈ سے بڑھ جائے گی۔آر اے سی(ARC )کے ترجمان سائمن ولیم نیکہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل پر ہیں۔ علاوہ ازیں ڈالر پونڈ کے مقابلے میں مضبوط یعنی 1.20 پر ہے، تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات میں یوکرین کی جنگ کے اثرات کے علاوہ دنیا کے اکثر ممالک میں اس کی بڑھتی ہوئی مانگ بھی ہے، چین نے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں پابندیاں نرم کر دی ہیں اور وہاں کاروبار زندگی میں تیزی آگئی ہے جب کہ گرمیوں کی وجہ سے یورپ اور امریکہ میں ڈرائیونگ کا سیزن اپنے عروج پر ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ پٹرول کی قیمت جلد ہی 135 ڈالر فی بیرل تک چلی جائے گی اور یہ اس سال کے آخر تک برقرار رہیں گی۔

 

Related Articles