اسکاٹ لینڈ: اساتذہ یونین کا 20 دن کی رولنگ ہڑتالوں کا اعلان

گلاسگو ،مارچ۔ اسکاٹ لینڈ میں اساتذہ کی سب سے بڑی یونین نے اسکولوں کو بند کرنے کے لئے مزید 20دن کی رولنگ ہڑتالوں کی تاریخیں دے دیں اسکاٹ لینڈ کے اسکولوں میں حکومت،اساتذہ، اور کونسلز کے درمیان تنازع حل نہ ہونے پر منگل سے اسکول دودن کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب 13مارچ سے 21اپریل کے درمیان مزید 20دن کی ہڑتال ہوگی۔ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ آف اسکاٹ لینڈ نے کہا ہے کہ جب تک ان کو کوئی بہتر پیشکش نہیں کی جاتی وہ ہڑتالوں کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اسکاٹش حکومت نے اساتذہ کو ایک تازہ ترین آفر میں 80ہزار پونڈ تک تنخواہ پانے والوں کو اپریل 2022سے 6فیصد اور پھر 2023کے آغاز سے مزید 5.5اضافہ کیا جائے گا۔ان ہڑتالوں سے اسکولوں میں بچوں کی پڑھائی کا بہت نقصان ہو رہا ہے اور والدین اس صورتحال پر سخت پریشان ہیں۔

Related Articles