اسپائس جیٹ نے دہلی-پنت نگر کے درمیان باقاعدہ فضائی سروس شروع کی

نینی تال، اپریل ۔اتراکھنڈ کا دورہ کرنے والے سیاحوں، کارپوریٹ گھرانوں اور صنعت کاروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ دہلی-پنت نگر کے درمیان ایک اور باقاعدہ فضائی سروس شروع ہوگئی ہے۔ یہ سروس ساتوں دن اڑان بھرے گی۔پنت نگر ہوائی اڈے کے ڈائرکٹر راجیو پونیٹھا نے بتایا کہ یہ سروس اسپائس جیٹ نے شروع کی ہے۔ پہلی پرواز آج دہلی سے پنت نگر پہنچی۔ 72 نشستوں والے طیارے کا پانی کی توپوں سے استقبال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسپائس جیٹ کا طیارہ روزانہ 12.15 منٹ پر دہلی سے اڑان بھرے گا اور 1.15 منٹ پر پنت نگر پہنچے گا۔ آدھے گھنٹے تک رکنے کے بعد دوبارہ دہلی کے لیے روانہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ دہلی سے پنت نگر کے لیے یہ دوسری فضائی سروس ہے۔ اس سے پہلے انڈیگو کے ذریعہ دہلی-پنت نگر-دہرا دون کے درمیان گزشتہ 27 مارچ سے باقاعدہ فضائی سروس شروع کی گئی تھی۔ جس کا باقاعدگی سے آپریشن کیا جاتا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ پنت نگر ہوائی اڈے سے ہوائی سروس کی توسیع سے کماون، اتراکھنڈ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ مسٹر پونیٹھا نے بتایا کہ اسپائس جیٹ مسافروں کو دوسرے شہروں کے لیے بھی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ مسافر دہلی سے دوسرے شہروں کے سفر کے لیے بک کرا سکتے ہیں۔

Related Articles