اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی گراوٹ
ممبئی، جنوری ۔عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر مالیاتی خدمات، آئی ٹی، بینکنگ اور ٹیک سمیت چھ گروپوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ لگاتار دوسرے دن بھی گرکربند ہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 304.18 پوائنٹس یعنی 0.50 فیصد گر کر 60353.27 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 50.80 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد گر کر18 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 17992.15 پوائنٹس پررہا۔ وہیں، بی ایس ای کامڈ کیپ 0.33 فیصد بڑھ کر 25350.02 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.01 فیصد بڑھ کر 28995.87 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 3626 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1777 میں کمی جبکہ 1696 میں تیزی رہی وہیں 153 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 33 کمپنیوں میں خریداری جبکہ باقی 17 میں فروخت ہوئی۔بی ایس ای میں چھ گروپ گرگئے، جبکہ بقیہ 14 میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران فنانشل سروسز 1.00، آئی ٹی 0.61، ٹیلی کام 0.20، بینکنگ 0.78، کنزیومر ڈیوریبلز 0.44 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.61 فیصد کمی ہوئی۔ وہیں، انرجی 1.28، ایف ایم سی جی 1.36، ہیلتھ کیئر 0.66، آٹو 1.12، کیپٹل گڈز 0.83، میٹل 1.03، اور آئل اینڈ گیس گروپ کے حصص 1.60 فیصد مضبوط رہے۔بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.39، جاپان کا نکئی0.40، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ1.25 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.01 فیصد چڑھ گیا جبکہ جرمنی کا ڈیکس0.15 فیصد کم ہوا۔