اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، پولیس ہائی الرٹ

مقبوضہ یروشلم،جنوری۔قابض اسرائیلی حکومت نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس ہفتے کی شام ہوگا جس میں یروشلم میں پیش آنے والے فائرنگ کے دو حملوں کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ علاقے میں ہونے والے مظاہروں اور ہنگاموں کے پیش نظر کابینہ اپنا اجلاس فوجی کے ہیڈ کوارٹر کی بجائے شن بیٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقد کرے گی۔ اجلاس کا محرک یروشلم شہر میں جمعہ کی شام نبی جیکب بستی میں اور ہفتہ کی صبح سلوان میں ہونے والی فائرنگ کی دو کاروائیاں ہیں۔فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں جاری کشیدگی کے باعث قابض پولیس نے آج صبح پورے علاقے میں ہائی الرٹ رہنے کا اعلان کیا اور شہر میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خصوصی یونٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عبرانی چینل ’12’ پر ہفتے کے روز بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے لائسنس یافتہ اسلحے کے حامل اسرائیلی شہریوں کو بلایا اور کہا کہ وہ مستعد رہیں۔اسرائیلی پولیس کمشنر یعقوب شبتایی نے ہدایت کی ہے کہ نگرانی کے عمل کو تیز کیا جائے اور اسرائیلی شہریوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع پولیس کو دیں یا پولیس ہاٹ لائن پر کال کریں۔

Related Articles