اسرائیلی وزیر خارجہ کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کا دفاع

مقبوضہ بیت المقدس،اپریل۔اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید نے کہا ہے کہ ان کا ملک مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم نہیں کررہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیس کو بھی تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور مسجد اقصیٰ پر بار بار دھاوا بولا گیا۔ اس دوران یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد کو قبلہ اول میں دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔دوسری طرف لبید نے وزارت خارجہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئیکہا کہ حالیہ تین ہفتوں کے دوران بیت المقدس میں خطرناک کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اسے ملک بھر میں تشدد کا مرکزبنانے کی کوشش کی گئی۔

Related Articles