اروندکیجریوال کا گوادورہ
پنجی نومبر۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اتوار کو یہاں آئیں گے۔عام آدمی پارٹی کے ذرائع کے مطابق وہ 1.30 بجے کے آس پاس گواواقع ڈبولم ہوائی اڈہ پر پہنچیں گے۔اس سے قبل کیجریوال نے یکم نومبر کو ریاست کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے گوا کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ لوگوں کو مفت تیرتھ یاترا کرائیں گے۔گوا میں اگلے سال کے اوائل میں انتخابات ہوں گے۔