ارجن کپور کا ان کی زندگی کے بارے میں جاننے والوں کیلئے پیغام

ممبئی،مئی۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جو کہ بظاہر گوسپ کرنے والوں (گپ بازوں) کے لیے تھا۔ اس سلسلے میں ارجن کپور نے اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر بدھ کو ایک شوخ سا پیغام ان لوگوں کے لیے شیئر کیا جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ارجن کی زندگی کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔تاہم انہوں نے اپنے ٹیکسٹ میسیج یا اس کے سیاق و سباق کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ ارجن کپور اور ان کی گرل فرینڈ، ماڈل و اداکارہ ملائیکہ اروڑا جلد شادی کرنے والے ہیں۔ تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی۔ان کے مذکورہ بالا پوسٹ کے حوالے سے بہت سے لوگوں نے قیاس آرائی کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ انہوں نے ان افواہوں کے جواب میں کیا ہے جس میں ان کی شادی کو موضوع بنایا گیا ہے۔دوسری جانب ممبئی میں مختلف میڈیا ادارے ارجن اور ملائیکہ کی شادی کے حوالے سے اپنی آرا کا اظہار کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات اس جگہ پہنچ چکے ہیں کہ اب یہ دونوں آئندہ نومبر یا دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں۔ دریں اثنا ملائیکہ نے حال ہی میں اشارتاً یہ بات کہی تھی کہ ارجن اور انہوں نے شادی کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔

 

Related Articles