ادھو نے سنجے راوت کے خاندان سے ملاقات کی

ممبئی  اگست ۔مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے پیر کو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی گرفتاری کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔مسٹر ٹھاکرے کے ساتھ لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اروند ساونت اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈر بھی تھے۔ مسٹر ٹھاکرے نے مسٹر راوت کی بوڑھی ماں، ان کی اہلیہ ورشا، بیٹی اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔مسٹر راوت کی والدہ نے مسٹر ٹھاکرے سے ملاقات کی اور سنجے راوت کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ مسٹر راوت کو پیر کی صبح پاترا چال، گورگاؤں میں منی لانڈرنگ اور زمین گھپلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles