اداکارہ زینڈایا یوفوریا کے تیسرے سیزن میں ایک قسط کا معاوضہ ساڑھے 26 کروڑ روپے لیں گی

لاس اینجلس ،مارچ۔ ہالی ووڈ اداکارہ زینڈایا ایچ بی او پر ریلیز ہونے والی اپنی ہٹ سیریز ’یوفوریا‘ کیلئے بھاری معاوضہ لینے جا رہی ہیں۔ ہارپر بازار عربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 26 سالہ اداکارہ یوفوریا کی ایک قسط کا معاوضہ ایک ملین ڈالر لیں گی۔ یہ معاوضے کے معاملے میں ایک بڑا سنگ میل ہے کیونکہ اس سے قبل صرف مقبول شو ‘فرینڈز’ کے ستاروں نے ہی اتنی تنخواہ وصول کی تھی۔زینڈایا یوفوریا میں ’ رو بینیٹ‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، انہوں نے ‘یوفوریا’ کے دونوں سیزن کے لیے بہترین لیڈ اداکارہ کا ایمی ایوارڈ جیتا۔ یہ ایک امریکی نوعمر ڈرامہ ٹیلی ویڑن سیریز ہے جو اسی نام کی اسرائیلی منیسیریز پر مبنی ہے۔ اسے رون لیشم اور ڈفنا لیون نے بنایا تھا۔

Related Articles