احمد آباد میں پٹاخے کی چنگاری سے دوکان میں بھیانک آگ، نیون گیس سلنڈروں میں دھماکہ

احمد آباد، اکتوبر۔گجرات میں احمد آباد شہر کے کانکریا علاقہ میں پٹاخے کی چنگاری سے بدھ کو ایک دکان میں بھیانک آگ لگ گئی جس سے نیون گیس کے 50سلنڈروں میں بھی دھماکہ ہوگیااوروہاں افراتفری مچ گئی۔ حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔فائر ڈپارٹمنٹ کے انچارج یوسف بھائی پٹھان نے بتایا کہ کانکریالٹل اسٹار اسکول، آمرکنج سوسائٹی کے پاس ایک اے سی فریج کی دکان میں صبح پٹاخے کی چنگاری سے اچانک بھیانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10گاڑیوں کے ساتھ 30فائر فائٹرموقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹر س نے تقریبا پانچ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس درمیان دکان میں رکھا سارا سامان جل کر خاک ہو گیا اور نیون گیس کے 50سلنڈروں میں دھماکہ ہو گیا جب کہ دیگر 50سلنڈروں کو بچالیاگیا، لیکن کسی طرح کی جانی نقصان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔مسٹر پٹھان نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں میں پٹاخے کی چنگاری سے لگی آگ کی 25اور دیگر چھ اطلاعات ملی ہیں۔ جب کہ دیوالی کے دن سے اب تک کل 118آگ کی اطلاعات کنٹرول روم کو ملی ہیں۔ سبھی حادثوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles